Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عمران اشرف نے خود کو محبت، اعتبار اور اعتماد کے معاملے میں “بھولا” قرار دے دیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار عمران اشرف نے خود کو محبت، اعتبار اور اعتماد کے معاملے میں “بھولا” قرار دے دیا ہے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر عمران اشرف کے پروگرام سے ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں پروگرام میں شریک ایک خاتون اداکار و میزبان سے کہتی ہیں کہ ’سب آپ کو بھولا، بھولا کہہ رہے ہیں لیکن آپ لگتے تو نہیں ہیں‘۔

پروگرام کی شرکاء کے بےساختہ لہجے اور ان کی بات سن کر اداکار پہلے تو خوب ہنسے اور پھر خود کو سچ مچ کا بھولا قرار دے دیا۔

عمران اشرف نے کہا کہ یقیناً جب بات آتی ہے محبت کی، اعتبار کی اور اعتماد کی تو میں بہت بھولا ہوں لیکن جب اس کے علاوہ کسی اور معاملے کی بات آتی ہے تو میں ہرگز بھولا نہیں ہوں۔

خیال رہے کہ اداکار عمران اشرف نے 2018 میں ڈرامہ سیریل رانجھا رانجھا کردی میں بھولے کا کردار ادا کیا تھا جس نے اُن کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ / شوبز کی دنیا:- اقراعزیز ڈرامہ سیریل رانجھا رانجھا کردی میں نظر آئینگی

Exit mobile version