پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ عائشہ عمر اپنے حالیہ بیان کی وجہ سے تنقید کی زد میں آ گئیں۔
کچھ عرصہ قبل عائشہ عمر نے اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں لوگوں کو یومیہ بیکنگ سوڈا کا پانی پینے کا مشورہ دیا تھا جس کے بعد انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
فٹنس کی بات کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ یومیہ پینے کے پانی میں بیکنگ سوڈا ملا کر پیتی ہیں۔
انہوں نے مداحوں کو مشورہ دیا کہ جن افراد کو تیزابیت کا مسئلہ ہے، وہ یومیہ بیکنگ سوڈا کا پانی پئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کھیرے سمیت دیگر پھلوں اور سبزیوں کا جوس بنانا مشکل کام ہوتا ہے، اس لیے جن کو تیزابیت کا مسئلہ ہو وہ یومیہ دن میں دو دفعہ پانی میں بیکنگ سوڈا ملا کر پئیں۔
عائشہ عمر کی جانب سے لوگوں کو بیکنگ سوڈا کا پانی پینے کا مشورہ دیے جانے کے بعد انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا اور صارفین نے لکھا کہ اداکارہ کے مشورے کسی کے لیے صحت کے سنگین مسائل بھی پیدا کرسکتے ہیں۔
یاد رہے کہ بیکنگ سوڈا ایک خصوصی پاؤڈر ہے، جسے مختلف کھانوں اور غذاؤں کی تیاری میں استعمال کیا جاتا ہے۔
