پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ ثنا نادر شاہ نے شادی کرلی ہے۔
حال ہی میں سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سینئر اداکارہ فرح نادر کی بیٹی و اداکارہ ثنا نادر نے اپنے نکاح کا اعلان کیا۔
اداکارہ ثنا نے انسٹا اسٹوری پر اپنے نکاح کی چند تصاویر و ویڈیوز شیئر کیں جو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے سنہرے رنگ کا خوبصورت عروسی لباس زیبِ تن کیا ہوا ہے جس میں وہ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔
اداکارہ کی تصاویر پر شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔
معروف اداکارہ ڈرامہ سیریل ’منت مراد‘ میں مراد کی چھوٹی بہن نگی کے کردار سے مقبولیت حاصل کررہی ہیں۔
