Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکارہ ایمن سلیم نے ولیمے میں کس ڈیزائنر کا جوڑا پہنا اور اسکی قیمت کیا تھی؟

دسمبر کے آخرے ہفتے میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل ایمن سلیم کے ولیمے کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں۔

اداکارہ نے ولیمے میں سفید رنگ کا عروسی جوڑا زیبِ تن کیا ہوا تھا جس میں وہ بہت خوبصورت لگ رہی تھیں۔

اداکارہ کا یہ عروسی جوڑا بھارت کے مشہور ڈیزائنر منیش ملہوترا کا ڈیزائن کردہ ہے جسے اداکارہ کے مداح بھی پسند کررہے ہیں اور ان کے خوبصورت لُک کی تعریف کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ ایمن سلیم سابق کرکٹر سلیم یوسف کی صاحبزادی ہیں اور اداکارہ نے ڈرامہ ‘چپکے چپکے’ سے انڈسٹری میں ڈیبیو کیا جس میں ان کے میشی کے کردار کو خوب پسند کیا گیا تھا۔

Exit mobile version