Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف پاکستانی گلوکار چل بسے

پاکستان کے مشہور و معروف گلوکار آفتاب خان انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق گلوکار آفتاب خان طویل علالت کے بعد گزشتہ رات انتقال کرگئے جبکہ اُن کی موت کی تصدیق اُن کے چھوٹے بھائی نے کی۔

گلوکار کے چھوٹے بھائی معروف کامیڈین ایاز خان نے آفتاب خان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی نماز جنازہ نمازِ جمعہ گلشنِ اقبال میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین سخی حسن قبرستان میں ہوگی۔

خیال رہے کہ آفتاب خان نے گیتوں اور غزلوں کے ساتھ ساتھ سیاسی جماعت متحدہ قومی موؤمنٹ کیلئے بھی کئی مشہور ترانے گائے تھے، جن میں سب سے مشہور ترانہ ’’وہ جس پہ مرنا گوارا ہے میرا قائد ہے‘‘ شامل ہے۔

Exit mobile version