Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

قندیل بلوچ کی زندگی پر بنائی گئی فلم ’وکھری‘ پاکستان بھر میں ریلیز

ادکارہ و ماڈل قندیل بلوچ کی زندگی پر بنائی گئی فلم ’وکھری‘ کو پاکستان بھر میں ریلیز کردیا گیا ہے۔

فلم میں اداکارہ و ماڈل فریال محمود نے قندیل بلوچ کا کردار ادا کیا ہے جو سماجی روایات سے باغی دکھائی دیتی ہیں۔

اس فلم کی پوری کہانی مرحومہ قندیل بلوچ کی زندگی کے گرد نہیں گھومتی لیکن اس کی کہانی ماڈل کی زندگی سمیت اسی طرح کی مشکلات کا سامنا کرنے والی دیگر خواتین کی زندگی سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے۔

وکھری میں فریال محمود کے کردار کو بولڈ انداز میں دکھایا گیا ہے، وہ فلم میں جہاں سماج سے بغاوت کرتی دکھائی دیں گی، وہیں وہ منفرد انداز میں رقص بھی کرتی دکھائی دیں گی۔

فلم میں فریال محمود کو ایک ایسی استانی کے طور پر دکھایا گیا ہے جو کہ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کرنے کے بعد وائرل ہوجاتی ہیں۔

سوشل میڈیا پوسٹ وائرل ہونے کے بعد استانی کو سوشل میڈیا اسٹار بنتے دکھایا گیا ہے اور پھر فیشن کی دنیا میں جانے کے بعد ان کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کو دکھایا گیا ہے۔

اس فلم کی ہدایات ارم پروین بلال نے دی ہیں، جنہوں نے فلم کی کہانی بھی لکھی ہے جبکہ فلم کو عابد عزیز مرچنٹ سمیت دیگر نے پروڈیوس کیا ہے اور اسے پاکستان بھر میں 5 جنوری کو ریلیز کیا گیا۔

ٹریلر دیکھیں:

Exit mobile version