Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شاہ رُخ خان کے مداحوں کے لئے بڑی خوشخبری

بالی ووڈ کنگ شاہ رُخ خان کے مداحوں کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سال 2023ء میں 2500 کروڑ کمانے والے پہلے بھارتی اداکار شاہ رُخ خان اب ایک منفرد کردار والی فلم کرنا چاہتے ہیں اور اس کیلئے ان کی نامور فلمساز وشال بھردواج سے بات چیت چل رہی ہے۔

فلمساز وشال بھردواج انڈسٹری میں منفرد انداز کی فلمیں بنانے کی شہرت رکھتے ہیں اور انہوں نے اومکارا، مقبول اور حیدر جیسی شاندار فلموں کو ڈائریکشن دی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ شاہ رخ خان اپنے مداحوں کو سرپرائز دینے کیلئے وشال بھردواج سے معاہدہ کرنے والے ہیں اور یہ متوقع طور پر ایک تھرلر فلم ہوگی۔

بھارتی فلمساز کا فلمی اسکرپٹ اداکار کو پسند آگیا ہے اور وہ جلد باضابطہ طور پر فلم کو بنانے کا اعلان کرنے والے ہیں۔

خیال رہے کہ وشال بھردواج متعدد بار بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کی کرنے کی خواہش کا اظہار کرچُکے ہیں۔

Exit mobile version