Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف بھارتی گلوکار کا خودکشی کی کوشش کرنے کا انکشاف

بھارت کے مشہور و معروف موسیقار اے آر رحمان نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے جوانی میں کئی بار خودکشی کرنے کا سوچا تھا۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اے آر رحمان نے بتایا کہ میں جب نوجوان تھا تو مجھے خودکشی کے خیالات آتے تھے، مجھے اپنی زندگی بیکار لگتی تھی، میں نے کافی بار خودکشی کا بھی سوچا، اسی دوران میری والدہ نے مجھے ایک نصیحت کی جس کی بدولت آج میں ایک کامیاب انسان بنا اور میں نے وہ نصیحت سُننے کے بعد کبھی خودکشی کا نہیں سوچا۔

AR Rahman opens up about battling suicidal thoughts: My mother used to say, 'When you live for others...' | Hindi Movie News - Times of India

انہوں نے کہا کہ میری والدہ نے مجھے کہا تھا کہ جب تم دوسروں کے لیے جینا شروع کروگے، تو تمہیں ایسے منفی خیالات نہیں آئیں گے، یہ سب سے خوبصورت نصیحت تھی جو میری والدہ کی طرف سے مجھے ملی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی والدہ کی نصیحت پر عمل کرتے ہوئے دوسروں کے لیے جینا شروع کیا، میں نے اپنے اندر سے خود غرضی ختم کی تو آج میں اس مقام پر پہنچا ہوں، میں نے زندگی کا حقیقی مقصد سمجھا۔

اے آر رحمان کے مطابق جب آپ دوسروں کے لیے جیتے ہیں اور آپ خود غرض نہیں ہوتے، آپ کو زندگی کا مطلب معلوم ہوتا ہے، آپ دوسروں کو کھانا کھلا کر، اُن کے لیے چیزیں خرید کر اُن کے چہروں پر مسکراہٹ لاتے ہیں تو آپ کو بھی دل سے خوشی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر انسان ہی اپنی زندگی میں مشکل وقت کا تجربہ کرتا ہے، اُس وقت انسان مایوسی کی لپیٹ میں ہوتا ہے اور اُسے یہ لگتا ہے کہ بس اب سب کچھ ختم ہوگیا ہے، وہ انسان یہ بھول جاتا ہے کہ اس دنیا کی زندگی تو ایک مختصر سفر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ زندگی کی حقیقت یہی ہے کہ ہم عارضی طور پر مختصر وقت کے لیے اس دُنیا میں آئے ہیں اور ہم اپنا وقت مکمل ہونے پر اس دنیا سے چلے جائیں گے، لہٰذا ہمیں اپنے مستقبل کے لیے پریشان نہیں ہونا چاہیے کیونکہ یہ دنیا فانی ہے۔

Exit mobile version