برازیل کی مشہور و معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر میلا ڈی جیزز دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق انفلوئنسر میلا ڈی جیزز کا تعلق برازیل سے تھا جبکہ کی عمر 35 سال تھی۔ میلا ڈی جیزز کی موت کی تصدیق اُن کے شوہر نے کی۔
میلا ڈی جیزز کو 2017 میں اس وقت شہرت ملی تھی جب انہوں نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ میں اپنی نئی اور پرانی تصویر شئیر کی تھی۔
شیئر کی گئی پرانی تصویر میں وہ موٹی جبکہ نئی تصویر میں وہ دبلی نظر آرہی تھیں۔
انفلوئنسر نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ 6 سال قبل موٹاپا ختم کروانے کے لیے سرجری کروانے کے فیصلے نے میری زندگی بدل دی، میں 22 سال کی عمر میں موٹی اور 35 سال میں اسمارٹ دکھائی دے رہی ہوں۔
