پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور سینئر اداکار نعمان اعجاز نے ایک بار پھر ثابت کر دیا عمر میں کیا رکھا ہے، دل جوان ہونا چاہیے‘۔’
سوشل میڈیا پر اداکار کی متعدد ویڈیو کافی وائرل ہو رہی ہیں، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ شادی کی تقریب میں نوجوانوں کی طرح پر جوش انداز میں بالی وڈ کے فلمی گانوں پر اپنی اہلیہ اور اداکار بیٹے زاویار نعمان کے ساتھ مہارت سے رقص کررہے ہیں۔
وائرل ویڈیوز:
نعمان اعجاز کی ان ویڈیوز پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے تبصروں اور پسندیدگی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
اس سے قبل لیجنڈری اداکار و میزبان نعمان اعجاز کا بڑھتی عمر پر دلچسپ تبصرہ بھی وائرل ہوا تھا ۔
ٹی وی کے مقبول ترین اداکار نعمان اعجاز نے انسٹا گرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی کیپشن میں بڑھتی عمر پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’بڑھتی عمر سے نہ گھبرائیں، کیونکہ خشک میوہ جات تازہ پھلوں سے زیادہ مہنگے ہوتے ہیں‘۔
یہ بھی پڑھیں: نعمان اعجاز کا مداحوں کو دلچسپ مشورہ
ان کے اس گہرے اور دلچسپ تبصرے سے سوشل میڈیا صارفین بھی متفق نظر آئے اور اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔
