Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

میگا سپراسٹارز کی ایکشن فلم ‘ٹائیگر بمقابلہ پٹھان’ تاخیر کا شکار کیوں ؟

 بالی وڈ کے سپراسٹار سلمان خان ( ٹائیگر) اور شاہ رخ خان ( پٹھان)  نے گزشتہ سال نئی میگا ایکشن فلم ‘ٹائیگر بمقابلہ پٹھان’ کیلئے ہاں کرکے اپنے کروڑوں فینز کو خوش کیا۔

اس حوالے سے یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ اب’ٹائیگر بمقابلہ پٹھان’ بننے کے امکانات کم نظر آرہےہیں ، جس کی اہم وجہ اس کا سکرپٹ ہے۔

ذرائع کے مطابق دو میگا اسٹار اور جدید ہندوستانی سنیما کی سب سے بڑی اس فلم کے اسکرپٹ میں کچھ تبدیلیوں کی وجہ سے اس کی شوٹنگ اور پروڈکشن کا کام فی الحال روک دیا گیا ۔

واضح رہےکہ یش راج فلمز کیلئے سلمان خان اور شاہ رخ خان کو ایک مکمل فلم میں ساتھ لانا بہت بڑی کامیابی ہے، فلم پروڈیوسرآدتیہ چوپڑا نے اس پروجیکٹ کے حوالے سے دونوں سپر اسٹارز سے الگ الگ ملاقاتیں کرکے معاملات طے کیے تھے۔

ذرائع کے مطابق اسکرپٹ کو آدتیہ چوپڑا نے مختلف میٹنگز میں شاہ رخ اور سلمان خان کو الگ الگ سنایا تھا ، جس کے بعد دونوں میگا سپر اسٹارز نے ہاں کردی لیکن اب بھی اس میں کچھ تبدیلیاں متوقع ہیں۔

ٹائیگر بمقابلہ پٹھان دو سپر جاسوسوں، ٹائیگر اور پٹھان کا ایک مختلف متحرک منظر پیش کرے گا، جس میں سلمان خان اور شاہ رخ دونوں سدھارتھ آنند کی ہدایتکاری میں آمنے سامنے ہونے کے لیے پرجوش ہیں۔

Exit mobile version