Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سنی لیون کا ہمشکل روبوٹ متعارف

آرٹیفیشل اینٹیلیجنس (اے آئی) کی مدد سے بالی ووڈ کی معروف اداکارہ و ڈانسر سنی لیون کا ہمشکل روبوٹ تیار کرلیا گیا ہے۔

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ لیون اپنی آفیشل اے آئی ریپلیکا متعارف کرانے والی پہلی بھارتی مشہور شخصیت بن گئی ہیں، یہ پروجیکٹ دہلی میں قائم اسٹارٹ اپ Kamoto.AI کی جانب سے متعارف کرایا گیا ہے۔

اپنے سوشل اکاؤنٹ پر اس حوالے سے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے حیرانگی کا اظہار کیا ہے ۔

اے آئی ریپلیکا کو متعارف کرائے جانے کا مقصد چیٹ یا وائس کالز کے ذریعے اسٹار کے ورچوئل ورژن کے ساتھ بات چیت کرنا ہے۔

اپنے شیئر کئے گئے پوسٹ میں سنی لیون نے یہ بھی بتایا ہے کہ ان کا اے آئی ریپلیکا کس طرح کام کرے گا اور اس سے رابطہ کرنے کا طریقہ کار بھی بیان کیا ہے۔

دوسری جانب اداکارہ نے ایک مزاحیہ ویڈیو بھی شیئر کی جس میں ان کا روبوٹ ان کے شوہر کے ہمراہ بیٹھے اور بات کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں، اس جدید ٹیکنالوجی کی تفریحی اور انٹرایکٹو صلاحیت کو ظاہر کرتی ہے۔

Exit mobile version