شاہ رخ خان کا شمار بالی ووڈ کے بہترین اداکاروں میں ہوتا ہے۔ اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ وہ اپنی لاجواب اداکاری، شائستہ طبیعت سے اپنے مداحوں کا دل جیتنا جانتے ہیں۔
ان کی پیشہ ورانہ زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے، 2023 اداکار کے لیے انتہائی نتیجہ خیز رہا کیونکہ اس دوران انہوں نے اپنی تین فلموں، جوان، پٹھان اور ڈنکی کے ساتھ باکس آفس پر ہیٹرک کی۔
اطلاعات کے مطابق اس بھرپور کامیابی کا جشن منانے کے لئے کنگ خان اپنی فیملی کے ہمراہ لندن روانہ ہوئے ہیں جہاں وہ معیاری وقت گزاریں گے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان کی جانب سے پچھلے سال کی طرح اس سال بھی تین فلموں کا اعلان متوقع ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ 2024 کے پہلے مہینے میں ہی تین فلموں کا اعلان کریں گے اور پھر ان پر کام شروع کریں گے تاہم وہ کسی بھی پراجیکٹ کے لئے جلد بازی نہیں کریں گے لیکن ان کے یہ پراجیکٹس مداحوں کے لئے بڑا سرپرائز ثابت ہونگے۔
خیال رہے کہ ایک طویل عرصے کے بعد کنگ خان کی بڑی اسکرین پر واپسی کے بعد 2023 ان کے لئے ایک بڑا سال تھا جس کا آغاز ان کی فلم پٹھان سے ہوا جس نے باکس آفس پر اچھی کمائی کی ۔
اس کے بعد انہوں نے جوان کے ساتھ انڈسٹری کو ایک اور بڑی ہٹ فلم دی اور سال کا اختتام دل کو چھونے والی فلم ڈنکی کے ساتھ کیا۔
