Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مسلسل شادیوں اور طلاقوں پر ریحام خان بھی بول پڑیں

پاکستانی نژاد برطانوی صحافی اور پی ٹی آئی کے بانی کی سابق اہلیہ ریحام خان نے مسلسل شادیوں اور طلاقوں کے حوالے سے ایک معنی خیز پیغام شئیر کیا ہے۔

گزشتہ روز پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے شوبز انڈسٹری کی نامور خوبرو اداکارہ ثناء جاوید سے اپنی دوسری شادی کا اعلان کیا، جس کے بعد وہ اب تک سوشل میڈیا پر ناصرف ٹرینڈ کررہے ہیں بلکہ ہر پلیٹ فارم پر زیر بحث ہیں۔

ریحام خان نے اس حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے ایکس پرایک طویل پیغام جاری کیا ، جس میں انہوں نے لکھا کہ ٹوئٹر اور ٹی وی ایک پریشان خالہ جان اور پھوپھی جان بن گئے ہیں جو مسلسل شادیوں اور طلاقوں کے بارے میں گپ شپ کر رہے ہیں۔

انہوں نے سوال کیا کہ کیا آپ کے پاس کرنے کے لیے کچھ بہتر نہیں ہے؟ اپنے رشتوں پر دھیان دیں۔

ریحام خان نے کہا کہ اگر آپ کچھ کہنا لازمی سمجھتے ہیں تو شادی شدہ اور طلاق یافتہ لوگوں کو نیک خواہشات بھیجیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ آپ نہیں جانتے کہ بند دروازوں کے پیچھے کیا ہوتا ہے، برائے مہربانی کچھ تو خیال رکھیں۔

اپنی اس پوسٹ میں ریحام خان نے  ہیش ٹیگ ’ثانیہ مرزا‘، ’شعیب ملک‘، ’ثنا جاوید‘ کا بھی استعمال کیا۔

ذرائع کے مطابق سابق بھارتی ٹینس اسٹار  ثانیہ مرزا اور شعیب ملک میں باقاعدہ طلاق ہو چُکی ہے اور قانونی حیثیت سے شعیب ملک بیٹے کو دبئی میں ملتے رہیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ثانیہ مرزا نے خود شعیب ملک سے طلاق لی جبکہ سابق کپتان کے اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ معاملات ایک عرصے سے چل رہے تھے۔

شادی کی تصاویر دیکھیں:

 

 

 

 

 

Exit mobile version