Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بوجھو تو جانیں: انہیں بالی وڈ کا ’سلطان ‘ بھی کہا جاتا ہے

شوبز فنکاروں کے بچپن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوجاتی ہیں جنھیں دیکھ کر ان کے مداح بھی خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔

ایسے ہی ایک معروف بالی ووڈ سپراسٹار کے بچپن کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جسے آپ یقیناً نہیں پہچان سکتے۔

تصویر میں نظر آنے والے یہ سنجیدہ سے بچے بالی وڈ کے دبنگ اداکار ، بھائی جان اور سلطان کہلانے جانے والے سپر اسٹار  ’ سلمان خان ‘ ہیں۔

سلمان خان:

سلمان خان کا اصل نام عبد الرشید سلیم سلمان خان ہے جو ایک نامور بالی وڈ اداکار ہیں، انھوں نے اپنی اداکاری کا آغاز 1988ء میں فلم ‘بیوی ہو تو ایسی’ سے کیا۔ تاہم ان کو اپنی پہلی کامیابی1989ء میں فلم ‘میں نے پیار کیا’ سے ملی جس پر ان کو فلم فیر ایوارڈ بھی دیا گیا۔

1990ء کی دہائی میں سلمان خان نے کئی کامیاب فلموں میں کام کیا جن میں “ساجن” ؛” ہم آپ کے ہیں کون؟” ؛ ” کرن ارجن”؛ “انداز اپنا اپنا”؛ “کچھ کچھ ہوتا ہے”؛ “بیوی نمبر1 ” اور “ہم دل دے چکے صنم” شامل ہیں۔

ان کی دیگر کامیاب فلموں میں “تیرے نام”؛ “نو اینٹری”؛ “پارٹنر”؛ “وانٹڈ” اور “باڈی گارڈ” نمایاں ہیں۔

2010ء میں ان کی فلم ”دبنگ” نے پوری دنیا میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے اور 150 کروڑ روپے سے زیادہ کا کاروبار کیا۔

 2010ء  میں ان کی  مزید کامیاب فلمں میں “ایک تھا ٹائیگر”؛ “دبنگ2″؛ “جے ہو”؛ “کک” اور “بجرنگی بھائی جان”؛ نمایاں ہیں ـ

 

 

 

 

Exit mobile version