جان بش، ‘دی سمپسنز’ کے لئے ایمی ایوارڈ جیتنے والے پروڈیوسر، 69 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جان بش، جنہوں نے دی سمپسنز، فیملی گائے، اور ایکس مین: ایوولوشن جیسے پیارے اینی میٹڈ شوز کے لئے کام کیا، 23 نومبر 2023 کو 69 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے ان کے دوست کیون بینرمین نے بتایا ہے کہ بش کا انتقال لاس اینجلس کے سیڈرز سینائی میڈیکل سینٹر میں دماغ میں ہونے والی بیماری کے باعث ہوا ہے۔
اینیمیشن میں بش کا کیرئیر کئی دہائیوں پر محیط رہا جس میں دی سمپسنز کے ابتدائی سیزن سے پہلے نیو یارک میں دی نوم پرنس اور دی میجک بیلٹ اور ٹوٹو لوسٹ جیسی کلاسک فلموں پر کام کرتے ہوئے اپنا سفر شروع کیا۔
ان کی بہترین کارکردگی کے لئے انہیں 2001 میں شاندار اینیمیٹڈ پروگرام کے لیے ایمی ایوارڈ نے نوازا گیا، جو ان کی لگن اور قابلیت کا ثبوت ہے۔
دی سمپسنز کے علاوہ بش کے پروڈیوسنگ کریڈٹس میں کنگ آف دی ہل، نیو لونی ٹونز، اسکوبی ڈو! اور گورمیٹ گھوسٹ، اور بریو لٹل ٹوسٹر فلم سیریز شامل ہے ۔
