لائیو کنسرٹ میں پاکستان کے معروف گلوکار بلال سعید نے مداح کو مائیک دے مارا جسکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
حال ہی میں پاکستان کے معروف گلوکار بلال سعید کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں وہ اپنا پرانا گانا ” کو کو تو میری جانا ” گا رہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گانا گاتے ہوئے گلوکار اچانک غصے میں آگئے اور ہاتھ میں پکڑا ہوا مائیک کنسرٹ میں موجود مداحوں کی طرف پھینک دیا۔
Bilal Saeed gets angry at a concert n throws his mic. pic.twitter.com/nQY90JgWjT
— Taimoor Zaman (@taimoorze) January 24, 2024
بلال سعید مداحوں کی جانب مائیک پھینکنے کے بعد کچھ کہے بغیر اسٹیج چھوڑ کر چلے گئے ان کے جاتے ہی ایک مداح نے کہا کہ ” پروگرام تو وڑ گیا”۔
واقعے کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے، تاہم معروف گلوکار کے اچانک غصے میں آنے کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔
