بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ کیرتی سینن بھی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا گولڈن ویزا لینے میں کامیاب ہوگئیں۔
اداکارہ اس ویزے کے حصول کے بعد اب یو اے ای میں طویل قیام کرسکیں گی جبکہ انہیں یہاں آزادی کے ساتھ رہنے، کام کرنے اور پڑھنے کی بھی اجازت ہوگی۔
انہیں مندرجہ بالا مقاصد کے لیے کسی اماراتی شہری کی اسپانسرشپ درکار نہیں ہوگی جبکہ وہ مکمل اونرشپ کے ساتھ بزنس بھی کرسکیں گی۔
کیرتی سینن نے یہ گولڈن ویزا ای سی ایچ ڈیجیٹل کے سی ای او اقبال مارکونی سے وصول کیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یو اے ای کا گولڈن ویزا حاصل کرنا ان کے لیے ایک اعزاز ہے، دبئی کا میرے دل میں ایک خاص مقام ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل شاہ رخ خان، سنجے دت، ثانیہ مرزا، بونی کپور اور انکے بچے، ورون دھون، کمل ہاسن، مموتی، دلقر سلمان، مونی رائے، سنیل شیٹی، فرح خان، سونو سود سمیت متعدد اداکار اور دیگر شخصیات گولڈن ویزا حاصل کرچکی ہیں۔
