قومی کرکٹر شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی پر سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے خاموشی توڑدی ہے۔
حال ہی میں سابق بھارتی ٹینس اسٹار اور قومی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے۔
شیئر کی گئی تصویر کے کیپشن میں سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ‘ریفلکٹ’ لکھا ہے۔
ثانیہ مرزا کی تصویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، ایک صارف نے لکھا ہے کہ آپ ایک بہادر خاتون ہیں، آپ کے چہرے پر اس اطمینان کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔
