عالمی شہرت یافتہ معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم 7 سال کے وقفے کے بعد بالی ووڈ میں انٹری دیں گے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی فلموں کو متعدد سُپر ہٹ گانے دینے والے عاطف اسلم بالی ووڈ کی نئی فلم ”لو اسٹوری آف 90 ٹیز” میں گانا گائیں گے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ عاطف اسلم 7 سال کے وقفے کے بعد کسی بھی بھارتی فلم کے لیے پرفارم کریں گے۔
فلم کے پروڈیوسر اور ڈائرکٹر نے بتایا کہ خوشی ہے کہ عاطف اسلم ہماری فلم سے بالی ووڈ میں واپسی کریں گے۔ پہلے ہی سوچ لیا تھا کہ فلم کے گانے عاطف اسلم سے گوائیں گے کیونکہ بھارت میں ان کی آواز اور موسیقی کے پُرستار بڑی تعداد میں موجود ہیں۔
فلم ّایل ایس او 90 یز” میں اداکار آدھیان سمن اور مس یونیورس دیوا دیویاتا رائے مرکزی کردار ادا کریں گے۔
