بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار شاہد کپور کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
حال ہی میں اداکار شاہد کپور نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی جو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کی جارہی ہے۔
شیئر کی گئی ویڈیو میں اداکار کو ایک مزاحیہ ڈائیلاگ پر لپسنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ وہ اس ویڈیو میں عورت کا روپ دھارے ہوئے ہیں۔
اداکار کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
شاہد کپور کا شمار بالی ووڈ کے بہترین اداکاروں میں ہوتا ہے اور ساتھ ہی وہ اپنی جاندار اداکاری کے حوالے سے بھی پہچانے جاتے ہیں۔
