Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دپیکا پڈوکون اور ہریتک روشن کی فلم ’فائٹر‘ ریلیز کے پانچویں دن بُری طرح فلاپ

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون اور اداکار ہریتک روشن کی پاکستان مخالف فلم ’فائٹر‘ ریلیز کے پانچویں دن بُری طرح فلاپ ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 25 جنوری کو ریلیز ہونے والی فلم ’فائٹر‘ نے ابتدائی دو دنوں میں باکس آفس میں اچھا بزنس کیا لیکن فلم باکس آفس میں زیادہ دیر تک ہراجمان نہیں ہوسکی اور بھارتی میڈیا فلم کے پانچویں روز اسے فلاپ قرار دے رہی ہے۔

فائٹر نے ریلیز کے پہلے دن 24 کروڑ اور دوسرے دن 41 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کیا تھا جبکہ پانچویں دن 70 سے 80 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور صرف 7 سے 8 کروڑ بھارت روپے کا بزنس کرسکی۔

فائٹر نے ڈومیسٹک باکس آفس میں مجموعی طور پر تقریباً 13 کروڑ کا بزنس کیا ہے، اور دنیا بھر میں کمائی تقریباً 21 کروڑ 50 لاکھ روپے کا بزنس کرسکی ہے۔

خیال رہے کہ بالی ووڈ فلم ’ فائٹر’ کا ٹریلر جاری ہونے کے بعد اسے شدید تنقید کا سامنا تھا، فلم میں پاکستان مخالف مواد کے علاوہ نفرت اور پروپگینڈا پر مبنی ڈائیلاگز بھی شامل کیے گئے ہیں۔

فلم میں ہریتک روشن اور دیپیکا پڈوکون نے انڈین فضائیہ کے اسکواڈرن لیڈر کا کردار ادا کیا جبکہ انیل کپور کمانڈنگ آفیسر کے روپ میں نظر آئے۔

Exit mobile version