Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آج کل اداکاری کے لیے صرف گوری رنگت ہی کافی ہے، گوہر رشید

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار گوہر رشید نے کہا ہے کہ آج کل اداکاری کے لیے صرف گوری رنگت ہی کافی ہے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار گوہر رشید کا کہنا تھا کہ آج کل اداکاری کے لیے صرف گوری رنگت ہی کافی ہے اور جو کوئی بھی رنگت گوری کرنے کے مہنگے ٹیکے لگوائے گا اسے جلد کاسٹ کرلیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جس شخص کی رنگت گوری ہوگی، اسے اداکاری آتی ہو یا نہ ہو لیکن اس باوجود اسے کاسٹ کرلیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ممکن ہے کہ گوری رنگت کے حامل شخص کو اپنا علم نہ ہو کہ اسے اداکاری آتی ہے یا نہیں لیکن پروڈکشن ہاؤس کو پتا ہوتا ہے کہ اسے اداکاری آتی ہے اور وہی اس شخص کو بتائیں گے کہ وہ اچھے اداکار ہیں۔

گوہر رشید نے کہا کہ گوری رنگت کے ٹیکے لگوانے کے بعد اس شخص کے اداکار بننے کا گیم آن ہوجاتا ہے اور اسے ہر طرح کے کردار دیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ گوری رنگت ہونے کی وجہ سے اس شخص کو ظالم مرد کے کردار سمیت ہر طرح کے کردار دیے جائیں گے اور ان کا اداکار بننے کا گیم آن ہوجائے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل متعدد اداکار یہ اعتراف کر چُکے ہیں کہ انہیں ان کی گوری رنگت کی وجہ سے کام کرنے کے مواقع ملے جبکہ متعدد اداکار یہ اعتراف بھی کر چکے ہیں کہ انہیں ان کی گہری یعنی سانولی رنگت کی وجہ سے ابتدائی طور پر مسترد بھی کیا گیا۔

Exit mobile version