پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ غنا علی نے کہا ہے کہ چہرے کو دلکش بنانے کے لیے صرف پیسوں کی ضرورت ہوتی ہے۔
حال ہی میں اداکارہ غنا علی نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی خوبصورتی کا راز بتادیا۔
انہوں نے کہا کہ لوگ ان سے پوچھتے ہیں کہ چہرے پر جھریاں نہ ہونے اور چہرے کو دلکش رکھنے کا کیا راز ہے، اس کے لیے کیا کرنا چاہئیے یا کس چیز کی ضرورت ہے؟
اس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ چہرے کو چمکانے، دلکش بنانے اور جھریوں سے جان چھڑانے کے لیے صرف پیسوں کی ضرورت ہوتی ہے۔
اداکارہ کی جانب سے چہرے سے جھریاں ختم کرنے اور جلد کو چمکانے کے لیے پیسوں کی ضرورت کی بات کہنے پر زیادہ تر صارفین نے ان کی بات سے اتفاق کیا اور لکھا کہ پہلی بار کسی اداکارہ نے سچی بات کہی ہے۔
غنا علی کی جانب سے جلد کو چمکانے کے لیے پیسوں کی ضرورت کی بات کہنے پر صارفین نے ان سے وزن کم کرنے کا مشورہ بھی مانگا اور پوچھا کہ وہ بتائیں کہ انہوں نے اپنا وزن کیسے کم کیا؟
اداکارہ نے وزن کم کرنے سے متعلق کسی کو جواب نہیں دیا، البتہ کہا کہ وہ اس متعلق انسٹاگرام پر سوالوں کے جوابات دینے کے دوران بتائیں گی۔
