سوشل میڈیا پر اکثر شوبز شخصیات اپنے بچپن کی تصاویر شئیر کر دیتے ہیں جنہیں مداحوں کے لیے پہچاننا کافی مشکل ہوجاتا ہے۔
آج ہم آپ کے لیے ایک ایسی شخصیت کی تصویر لائے ہیں جنہیں اکثر لوگ نہیں پہچان پاتے۔

کیا آپ مذکورہ تصویر میں موجود بچی کو پہچان سکتے ہیں؟
کامیاب ہوئے؟ اگر نہیں تو ہم آپکو ایک ہنٹ دے دیتے ہیں۔
اِس بچی کا تعلق بالی ووڈ فلم انڈسٹری سے ہے۔
اب پہچان پائے؟ اگر ابھی بھی نہیں تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔
تصویر میں موجود یہ بچی کوئی اور نہیں بلکہ مراکشی نژاد کینڈین ڈانسر نورا فتیحی ہیں۔
اداکارہ اور ڈانسر نورا فتیحی نے 2014 میں بھارت میں ماڈلنگ، اداکاری و ڈانس کیریئر کا آغاز کیا اور اب تک وہ ہندی سمیت ملالم، تیلگو اور تامل فلموں میں مختصر کرداروں سمیت آئٹم سانگ بھی کر چُکی ہیں۔
2018 میں ان کا گانا ’دلبر دلبر‘ کافی مقبول ہوا تھا، جس کے بعد وہ ’دلبر‘ کے عربی ورژن میں بھی رقص کرتی دکھائی دی تھیں۔
انہیں سب سے زیادہ شہرت ’دلبر دلبر‘ کے ریمیک سے ملی، بعد ازاں ان کا گانا ’کمریا‘ بھی ریلیز ہوا جو لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا۔
نورا فتیحی نہ صرف بھارت بلکہ مشرق وسطیٰ کی بھی معروف ڈانسر ہیں اور انہوں نے ’دلبر‘ کے عربی ورژن سمیت کئی عربی گانوں میں شاندار پرفارمنس کرکے لوگوں کے دل جیتے ہیں۔