بالی ووڈ کے معروف اداکار متھن چکرورتی کو برین اسٹروک کی تشخیص ہوئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، تجربہ کار اداکار متھن چکرورتی کو ہفتے کی صبح سینے میں درد کی شکایت کے بعد کولکتہ کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
بعدازاں اداکار کی صحت کے متعلق اسپتال کی جانب سے شیئر کئے گئے بیان کے مطابق متھن کو دماغ کے اسکیمک سیریبرووسکولر ایکسیڈنٹ (اسٹروک) کی تشخیص ہوئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اداکار اس وقت پوری طرح ہوش میں ہیں اور بہترین ڈاکٹروں کی ٹیم کی زیر نگرانی ان کا علاج جاری ہے ۔
خیال رہے کہ متھن چکرورتی، 1976 سے فلمی صنعت کی ایک ممتاز شخصیت رہے ہیں جنہوں، نے نیشنل ایوارڈ سمیت متعدد باوقار اعزازات حاصل کیے ہیں۔
وہ ڈسکو ڈانسر، جنگ، پریم پرتیگیا، پیار جھکتا نہیں، اور مرد جیسی مشہور فلموں میں اپنے کرداروں کے لیے جانے جاتے ہیں۔
