بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ و گلوکارہ ملائکہ راجپوت نے 35 سال کی عمر میں خودکشی کرلی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ملائکہ راجپوت اتر پردیش میں سلطان پور کے سیتا کنڈ علاقے میں اپنے والدین کے ہمراہ رہائش پذیر تھیں جہاں ان کے کمرے سے آج ان کی لاش چھت کے پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی۔
![]()
پولیس نے بتایا کہ معاملہ خودکشی کا لگتا ہے تاہم کمرے سے کوئی ایسی تحریر یا شواہد نہیں ملے جس سے خودکشی کی وجہ کا تعین ہوسکے۔ اس کیس کی ہر پہلو سے تفتیش کی جائے گی۔
اداکارہ بظاہر مطمئن اور خوشگوار زندگی بھی گزار رہی تھیں۔
اداکارہ کی والدہ سمرتا سنگھ نے پولیس کو بتایا کہ صبح اسے اُٹھانے کے لیے تین بار درواز کھٹکھٹایا لیکن کوئی جواب آیا جبکہ کمرے کی لائٹ بھی روشن تھی۔ میں نے کھڑی سے جھانکا تو بیٹی کو چھت سے لٹکا پایا۔
اہلِ خانہ دروازہ توڑ کر کمرے میں داخل ہوئے اور اداکارہ کی لاش کو نیچے اتارا۔