Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شاہ رخ خان اپنے بیٹے کے برانڈ کی تشہیری مہم کا حصہ بن گئے

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان اپنے بیٹے آریان خان کے لگژری اسٹریٹ ویئر برانڈ کی تشہیری مہم کا حصہ بن گئے ہیں۔

حال ہی میں ممبئی ایئرپورٹ پر D’Yavol X  کی نئی اشتہاری مہم کی ایک جھلک دکھائی دی ہے جس میں سپر اسٹار کو اپنے اپیس کی نمائش کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

شاہ رخ خان کا یہ اوتار ان کی بلاک بسٹر فلم ‘پٹھان’ سے ان کے روپ کی یاد دلاتا ہے جسے اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر بھی کیا ہے۔

ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے اداکار نے کیپشن میں بتایا کہ میں ممبئی ایئرپورٹ پر اپنے بیٹے کا برانڈ دیکھ کر بہت پُرجوش ہوں، برانڈ کی نئی کلیکشن بہت جلد آنے والی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال آریان خان نے اپنا ایک لگژری اسٹریٹ ویئر برانڈ لانچ کیا تھا جس کا نام D’Yavol X ہے تب سے، شاہ رخ نہ صرف اپنے بیٹے کے برانڈ اور اس سے کی تشہیر کر رہے ہیں، بلکہ اداکار فوٹو شوٹس میں بھی حصہ رہے ہیں۔

Exit mobile version