پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ و میزبان عفت عمر نے خود پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا۔
حال ہی میں اداکارہ عفت عمر نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ میری عمر، میری مرضی، ان پر تنقید کرنا بند کی جائے اور ہر کوئی سکون سے اپنی زندگی گزارے۔
اداکارہ نے لکھا کہ “انہیں یہ ہدایت دینا اور تجویز دینا بند کی جائے کہ وہ ہر کام اپنی عمر کے حساب سے کریں”۔
انہوں نے واضح لکھا کہ “ان کی عمر، ان کی مرضی”۔
عفت عمر نے مذکورہ پوسٹ ایک ایسے وقت میں کی جب حال ہی میں ان کی شادی کی تقریبات میں ڈانس ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں، جن پر لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں زائد العمری کے طعنے دیے تھے۔
عفت عمر کو ماضی میں بھی ان کی ویڈیوز اور تصاویر پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔
