Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایکس (ٹوئٹر) کی بندش؛ گلوکار عاصم اظہر بول پڑے

پاکستان میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) کی بندش پر عالمی شہرت یافتہ معروف پاکستانی گلوکار عاصم اظہر حکومت پر برس پڑے۔

عاصم اظہر نے ایکس پر دو پوسٹوں میں نہایت سخت الفاظ میں طنزیہ طور پر سروس کی بندش پر اپنے غصے کا اظہار کیا ہے۔

ایک پوسٹ میں عاصم اظہر نے لکھا کہ “سب بند کردو، انسان بھی بند کردو، کھانا بھی بند کردو، ہوا بھی بند کردو”۔

دوسری پوسٹ میں انہوں نے بات کو آگے بڑھاتے ہوئے لکھا ’صرف بے غیرتی اور بے ایمانی بند نہ کرنا، باقی سب بند کردو‘۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں 17 فروری کی رات 10 بجے سے بند ہے جس کی وجہ سے صارفین کو ٹوئٹس اور نئی پوسٹس دیکھنے میں دوشواری کا سامنا ہے۔

3 روز سے صارفین ایکس پر نہ ٹوئٹ کرسکتے ہیں اور نہ کوئی ویڈیو اپلوڈ کرسکتے ہیں۔

ایکس کی بندش ایسے موقع پر سامنے آئی تھی جب راولپنڈی کے کمشنر لیاقت علی چٹھہ کی جانب سے الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے الزامات سامنے آئے تھے۔

Exit mobile version