معروف بھارتی اداکارہ راکل پریت سنگھ اور اداکار جیکی بھگنانی 21 فروری 2024 کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف جوڑے کی شادی کی تمام تقریبات گوا میں جاری ہیں جہاں ان کے خاندان سمیت انڈسٹری کی معروف شخصیات نے بھی شرکت کو یقینی بنایا ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ راکل اور جیکی کی شادی کی دو تقریبات ہوں گی جو کہ ان کی اپنی ثقافتوں کی عکاسی کرتی ہیں تاہم آنند کارج رسومات کے تحت ان کی شادی ہوچکی ہے اور اب سندھی رسومات باقی ہیں۔
اس کے علاوہ شادی کی تمام تر رسومات کے بعد مہمانوں کے لیے ایک آفٹر پارٹی کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے۔
رپورٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ اس نئے جوڑے کی جانب سے چند دنوں میں اپنے انڈسٹری کے دوستوں کے لیے ستاروں سے بھری تقریب کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔
20 فروری کو، راکول اور جیکی نے اپنی مہندی اور سنگیت کی تقریبات کی میزبانی کی جس میں شلپا شیٹی، ورون دھون اور دیگر نے اپنے خاندان کے افراد کے علاوہ جوڑے کے لیے پرفارم کیا تھا۔
