بالی وڈ کے سپراسٹار سلمان خان ( ٹائیگر) اور شاہ رخ خان ( پٹھان) نے گزشتہ سال نئی میگا ایکشن فلم ‘ٹائیگر بمقابلہ پٹھان’ کیلئے ہاں کرکے اپنے کروڑوں فینز کو خوش کیا۔
اس حوالے سے یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ اب’ٹائیگر بمقابلہ پٹھان’ بننے کے امکانات کم نظر آرہےہیں ، جس کی اہم وجہ اس کا سکرپٹ ہے۔
ذرائع کے مطابق دو میگا اسٹار اور جدید ہندوستانی سنیما کی سب سے بڑی اس فلم کے اسکرپٹ میں کچھ تبدیلیوں کی وجہ سے اس کی شوٹنگ اور پروڈکشن کا کام فی الحال روک دیا گیا ۔
#Tigervspathaan is not shelved. Delayed due to some changes in script.
The biggest movie of modern Indian cinema is coming soon. TVP#ShahRukhKhan – #Pathaan (Hero)#SalmanKhan – #Tiger. ( villain) pic.twitter.com/MAkeNr115w— Movie Hub (@Its_Movieshub) January 14, 2024
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان اور سلمان خان کی یہ ایکشن جاسوس فلم ٹائیگر بمقابلہ پٹھان کی شوٹنگ کا آغاز سال 2026 میں ہوگا۔
ذرائع کے مطابق اس فلم کی شوٹنگ 100 دن کے شیڈول میں کی جائے گی، جسے سال 2027 میں ریلیز کیا جائے گا، اور اس کی پری پروڈکشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
واضح رہےکہ یش راج فلمز کیلئے سلمان خان اور شاہ رخ خان کو ایک مکمل فلم میں ساتھ لانا بہت بڑی کامیابی ہے، فلم پروڈیوسرآدتیہ چوپڑا نے اس پروجیکٹ کے حوالے سے دونوں سپر اسٹارز سے الگ الگ ملاقاتیں کرکے معاملات طے کیے تھے۔
ذرائع کے مطابق اسکرپٹ کو آدتیہ چوپڑا نے مختلف میٹنگز میں شاہ رخ اور سلمان خان کو الگ الگ سنایا تھا ، جس کے بعد دونوں میگا سپر اسٹارز نے ہاں کردی لیکن اب بھی اس میں کچھ تبدیلیاں متوقع ہیں۔
ٹائیگر بمقابلہ پٹھان دو سپر جاسوسوں، ٹائیگر اور پٹھان کا ایک مختلف متحرک منظر پیش کرے گا، جس میں سلمان خان اور شاہ رخ دونوں سدھارتھ آنند کی ہدایتکاری میں آمنے سامنے ہونے کے لیے پرجوش ہیں۔
