Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گلوکارہ شازیہ منظور نے لائیو شو میں کامیڈین شیری ننھا کو تھپڑ مار دیا

عالمی شہرت یافتہ معروف پاکستانی گلوکارہ شازیہ منظور نے لائیو شو کے دوران کامیڈین شیری ننھا کو تھپڑ مار دیا۔

حال ہی میں شازیہ منظور نے نجی ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں گلوکارہ نے کامیڈین شیری ننھا کو ان کے ساتھ نامناسب انداز میں بات کرنے پر تھپڑ رسید کیا۔

گلوکارہ نے کامیڈین کو تھپڑ مارتے ہوئے کہا کہ میں نے پچھلی بار بھی ان کی نامناسب جگت کو مذاق کہہ کر عوام کے سامنے پیش کیا تھا لیکن اس بار میں سنجیدہ ہوں، آپ خواتین کے ساتھ اس طرح کی بات کیسے کرسکتے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ تم مجھ سے ‘ہنی مون’ کی بات کررہے ہیں، تم خواتین سے اس طرح بات کرتے ہو؟ تمہیں شرم نہیں آتی؟

شازیہ منظور کا غصہ دیکھ کر میزبان محسن عباس حیدر نے کامیڈین سے کہا کہ تم اپنے پاس سے جگتیں کیوں مارتے ہو؟ تمہیں کتنی بار بولا ہے کہ جو اسکرپٹ میں لکھا ہو صرف وہی بولا کرو۔

محسن عباس حیدر کی بات سُن کر کامیڈین شیری نے روتے ہوئے کہا کہ گلوکارہ غصہ کر گئی ہیں، اُن کو معلوم ہے کہ میں ایک آرٹسٹ ہوں، پھر بھی اس طرح غصہ کررہی ہیں۔

شو کے میزبان اور دیگر کامیڈین بھی گلوکارہ شازیہ منظور کو پُرسکون کرنے کی کوشش کرتے رہے لیکن اُن کا غصہ کم نہیں ہوا۔

بعد ازاں، شازیہ منظور، شو کے میزبان محسن عباس حیدر اور کامیڈین نے بتایا کہ یہ سب ڈرامہ تھا، گلوکارہ نے مذاق میں شیری ننھا کو تھپڑ مارا تھا۔

Exit mobile version