معروف پاکستانی اسٹیج اداکار طاہر انجم قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے ہیں۔
معروف پاکستانی اسٹیج اداکار طاہر انجم پر لاہور کے علاقے بابو صابو کے قریب قاتلانہ حملہ ہوا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے۔
موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے معروف اسٹیج آرٹسٹ کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی اور شواہد جمع کیے۔
ریسکیو ٹیم نے طاہر انجم کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا تھا، جہاں ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
قاتلانہ حملے کے حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
