بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ ودیا بالن کی نئی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
حال ہی میں اداکارہ ودیا بالن نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی جو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کی جارہی ہے۔
ویڈیو میں ودیا بالن نے رنگین لباس زیبِ تن کیا ہوا ہے جس میں وہ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں جبکہ اداکارہ کو ایک مزاحیہ ڈائیلاگ پر لپسنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی جبکہ مداحوں کی جانب سے اس پر مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
معروف اداکارہ مختلف فلموں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
