Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکارہ صحیفہ جبار نے کراچی کے کھانوں کو ملک کے بہترین کھانے قرار دیدیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صحیفہ جبار خٹک کراچی کے کھانوں کو ملک کے بہترین کھانے قرار دیا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری پوسٹ کی جس میں اُن کا کہنا تھا کہ کراچی پہنچ کر ایئرپورٹ سے ہوٹل جانے کراچی میں ان کی امنگوں، خوابوں اور کچھ اہم کرنے کی خواہشات بڑھتی چلی گئیں۔

gfghhtrr

لاہور سے تعلق رکھنے والی اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ کراچی شہر اور اس کے لوگوں کی شکر گزار ہیں جنہوں نے انہیں مواقع فراہم کیے۔

صحیفہ جبار نے مزید لکھا کہ وہ کراچی کے بہترین کھانوں سے لطف اندوز ہونے کیلئے بہت پُرجوش ہیں۔

Exit mobile version