معروف پاکستانی ٹک ٹاکر حسام مدنی کو مبینہ ٹیکس فراڈ پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ایف بی آر نے معروف پاکستانی ٹک ٹاکر حسام مدنی کو ایک ارب 81 کروڑ روپے کے مبینہ ٹیکس فراڈ پر حراست میں لے لیا ہے۔
ملزم کو عبوری ضمانت منسوخ ہونے پر عدالت کے باہر سے گرفتار کیا گیا، حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے رکشہ ڈرائیور کے نام پر جعلی کمپنی بنائی۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزم اور ساتھیوں نے کپڑے کے کاروبار کی آڑ میں فراڈ کیا، ملزم نے جعلی انوائسز کے ذریعے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا، دیگرساتھیوں کو جلد گرفتار کرلیا جائیگا۔
