عالمی شہرت یافتہ معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم 41 برس کے ہوگئے ہیں۔
عاطف اسلم نے جہاں اپنی جادوئی آواز کے ذریعے ملک بھر میں اپنی پہچان بنائی وہیں گلوکاری کے ذریعے بھارت اور یورپی ممالک سمیت دنیا بھر میں پاکستان کا نام بھی روشن کیا۔
اپنی سریلی آواز سے لاکھوں پرستاروں کے دلوں پر راج کرنے والے عاطف اسلم 12 مارچ 1983 کو وزیر آباد میں پیدا ہوئے اور 1995 میں عاطف اپنے والد کے ساتھ لاہور منتقل ہو گئے۔
View this post on Instagram
بچپن میں کرکٹر بننے کا خواب دیکھنے والے عاطف اسلم کو کالج کے زمانے میں گائیکی کا شوق پیدا ہوا اور انہوں نے 2004 میں جل بینڈ سے گلوکاری کی دنیا میں باقاعدہ قدم رکھ دیا۔
عاطف اسلم نے گانے ’عادت‘ کے ذریعے موسیقی کی دنیا میں قدم رکھا، جل پری کے عنوان سے ان کی پہلی البم نے انہیں صفِ اول کے گلوکاروں میں لا کھڑا کیا۔
ان کے مشہور گانوں میں تیرے بن، تیرے لئے، دل نہ جانے کیوں، تیرا ہونے لگا ہوں، تُو جانے نہ، دل دیاں گلاں شامل ہیں۔
عاطف اسلم کی قوالی تاج دار حرم نے بھی مقبولیت کے کئی ریکارڈز قائم کئے۔




















