Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکارہ میرا چوپڑا نے بزنس مین رکشٹ کیجریوال سے شادی کرلی

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ میرا چوپڑا نے بزنس مین رکشٹ کیجریوال سے شادی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عالمی شہرت یافتہ بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی کزن میرا چوپڑا نے گزشتہ روز جے پور میں ایک پُروقار شادی کی تقریب میں بزنس مین رکشٹ کیجریوال سے شادی کی۔

میرا چوپڑا نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی شادی کی چند تصاویر پوسٹ کیں جو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کی جارہی ہیں۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میرا چوپڑا نے سُرخ اور گولڈن رنگ کا خوبصورت عروسی لباس کا زیبِ تن کیا جبکہ اُن کے دولہے نے سفید رنگ کی شیروانی پہنی۔

شادی کی چند دلکش تصاویر میں رکشٹ کو میرا چوپڑا کو پھولوں کی مالا پہناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

میرا چوپڑا اور اُن کے شوہر نے اپنی مشترکہ پوسٹ میں کہا کہ “اب ہمیشہ کے لیے خوشیوں، لڑائیوں، مُسکراہٹوں، آنسوؤں اور زندگی بھر کی یادوں میں ہم ساتھ رہیں گے”۔

خیال رہے کہ 11 مارچ کو میرا چوپڑا کی مہندی، مایوں اور سنگیت کی تقریبات منعقد ہوئی تھیں، جن میں بالی ووڈ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے میرا کے چند قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔

Exit mobile version