پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عریشہ رضی نے شوہر کے ہمراہ رمضان کے مہینے میں عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔
حال ہی میں اداکارہ عریشہ رضی نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر کچھ تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کیں جس میں انہوں نے مداحوں کو یہ خبر دی کہ انہوں نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔
شیئر کی گئی تصاویر میں اداکارہ کو اپنے شوہر کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ ’اللّهُـمَّ بارِكْ، ہم نے میاں بیوی کی حیثیت سے اپنے اپنے خاندانوں کے ہمراہ پہلا عمرہ ادا کر لیا ہے، الحمداللّٰہ، حقیقی خوشی محسوس ہو رہی ہے۔‘
واضح رہے کہ عریشہ رضی خان کی رواں سال کے آغاز میں اپنے شوہر عبداللّٰہ فرخ کے ساتھ رخصتی ہوئی تھی، یہ جوڑی 3 سال تک نکاح کے بندھن میں رہی تھی۔
