Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

رمضان میں عاطف اسلم کا نیا روح پرور کلام آتے ہی چھاگیا

عالمی شہرت یافتہ معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے رمضان کی آمد پر نیا روح پرور کلام’اللّٰہ ہو اللّٰہ‘ ریلیز کردیا ہے۔

عاطف اسلم نے گانوں کے علاوہ حمد اور نعتیں پڑھ کر بھی اپنے مداحوں کے دل جیتے۔

گلوکار نےحال ہی میں اپنی دلوں کو چُھو لینے والی آواز میں نیا کلام ’اللّٰہ ہو اللّٰہ‘ ریلیز کیا ہے۔

اس روح پرور کلام کی ویڈیو کو صرف ایک ہی دن میں یوٹیوب پر 6 لاکھ سے زائد ویوز مل چُکے ہیں۔

جامی کی ہدایتکاری میں بنائی گئی اس ویڈیو کے لیے موسیقی کو احسن پرویز نے ترتیب دیا ہے جس میں عاطف اسلم کی جادوئی آواز کے ساتھ ساتھ بادشاہی مسجد کے خوبصورت مناظر بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔

عاطف اسلم اس سے قبل کئی مشہور کلام اپنی آواز میں پیش کر چُکے ہیں جن میں’تاجدارِ حرم‘، ’مصطفیٰ جان رحمت پر لکھوں سلام‘ اور ’وہی خدا ہے‘ شامل ہیں۔

Exit mobile version