سوشل میڈیا کی معروف شخصیت اور ٹی وی اداکار عرفی جاوید بالی ووڈ میں اپنے ڈیبیو کیلئے تیار ہیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ فلم ’ ‘لو سیکس اور دھوکہ 2’ ‘ سے اپنا بالی ووڈ ڈیبیو کرینگی جو کہ رواں سال 19 اپریل کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائیگی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ‘لو سیکس اور دھوکہ 2’ کو ایک دلچسپ کہانی قرار دیا جاتا ہے جس کا مقصد محبت کی کہانی کو انٹرنیٹ کی دنیا میں لانا ہے۔
اس سے قبل یہ انکشاف کیا گیا تھا کہ مونی رائے اس فلم میں اہم کردار میں نظر آئیں گی۔
خیال رہے کہ بالاجی موشن پکچرز، بالاجی ٹیلی فلمز اور کلٹ موویز کا ایک ڈویژن دیباکر بنرجی پروڈکشن، لو سیکس اور دھوکہ 2 پیش کرتا ہے، جسے ایکتا آر کپور اور شوبھا کپور نے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم کے ہدایت کار دیباکر بنرجی ہیں۔ فلم 19 اپریل 2024 کو ریلیز ہوگی۔
