Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عامر خان کے مداحوں کے لئے بڑی خوشخبری

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار عامر خان کے مداحوں کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار عامر خان نے اپنی سالگرہ کے موقع پر انسٹاگرام لائیو پر اپنی 90 کی دہائی کی مشہور کامیڈی فلم ’انداز اپنا اپنا‘ کے دوسرے حصے سے متعلق بڑا اشارہ دیدیا۔

انداز اپنا اپنا ایک مزاحیہ فلم تھی، جس میں عامر خان، سلمان خان، کرشمہ کپور، روینہ ٹنڈن اور پاریش راول نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔

عامر خان نے بتایا کہ فلمساز راج کمار سنتوشی انداز اپنا اپنا 2 پر کام کررہے ہیں، لیکن کام ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے تو مداح پرجوش نہ ہوں۔

1994 میں ریلیز ہونے والی اس فلم کا تذکرہ 30 سال بعد جاری ہے، ایسے میں عامر خان نے تذکرہ کیا کہ فلمساز راج کمار سنتوشی فلم کے اسکرپٹ پر کام کررہے ہیں، جو ابتدائی مرحلے میں ہے۔

بالی ووڈ اسٹار اپنی اگلی فلم ’ستارے زمین پر‘ میں کام کررہے ہیں۔

Exit mobile version