Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

برطانوی گلوکار شائقین کو خوش کرنے کیلئے شاہ رخ خان پوز بنانے لگے

برطانوی نغمہ نگار اور نامور گلوکار ایڈ شیران نے ممبئی کنسرٹ میں بھارتی گلوکار ارمان ملک کے ساتھ شاہ رخ خان کے مشہور پوز کو دوبارہ بنایا۔

گزشتہ روز ایڈ شیران  نے ممبئی کنسرٹ میں شاندار پرفارمنس دی اور پھر بھارتی  شائقین کے لیے انگلش گانے کے بعد بالی وڈ کے بےتاج بادشاہ شاہ رخ خان کا وائرل پوز بناکر خوش کردیا۔

اس سے قبل ایڈ شیران نے بھارتی پنجابی گلوکار دلجیت سوسانجھ کے ساتھ لائیو کنسرٹ میں پنجابی گانا ’ لور‘ گا کر سب کو حیران کر دیا تھا۔

Exit mobile version