Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

رمضان المبارک میں میرے شوہر ہی سحری اور افطاری بناتے ہیں، اداکارہ صرحا اصغر

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صرحا اصغر نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں میرے شوہر ہی سحری اور افطاری بناتے ہیں۔

صرحا اصغر نے اپنے حالیہ وی لاگ میں اپنے شوہر کی کھل کر تعریفیں کیں۔

انہوں نے بتایا کہ اُن کے سارے سسرالی بیرونِ ملک مقیم ہیں جبکہ کراچی میں صرف وہ اور اُن کے شوہر ہی مقیم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اُن کے خاوند کو اچھا لگتا ہے کہ ماہ صیام میں کھانے کی میز اچھی طرح سے سجی ہو اور اُن کی خواہش ہوتی ہے کہ صرف ایک سے دو پکوان ہی کافی ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ اُن کے شوہر کو کھانے پینے سے بہت شغف ہے اسی لیے وہ افطاری اور سحری کے لیے بہت کچھ تیار کرتے ہیں۔

صرحا اصغر کے مطابق اُن کے شوہر اس مقدس ماہ کو بڑے ہی احترام کے ساتھ گزارتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گھر میں اتنا کچھ بنتا ہے مگر کھانے والے صرف ہم دو ہی ہیں، اُن کے شوہر سحری اور افطاری خوشی سے کھاتے ہیں جبکہ وہ صرف تمام ڈشز کو چکھتی ہیں۔

Exit mobile version