Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکارہ نوشین شاہ کے ساتھ لاکھوں کا فراڈ ہوگیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ نوشین شاہ کے ساتھ لاکھوں کا فراڈ ہوگیا ہے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں نوشین شاہ نے بتایا کہ مشہور پاکستانی فلم ہدایتکار نبیل الرحمان لطفی لطفی اُن کے 35 لاکھ روپے لیکر فرار ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل پاکستانی فلم ’13’ کے ہدایتکار  نبیل الرحمان لطفی نے مجھے کرپٹو میں سرمایہ کاری کے لیے قائل کیا تھا جس کے لیے اُنہوں نے مجھ سے 20 لاکھ روپے کی بھاری رقم مانگی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے نبیل الرحمان لطفی کی زبان پر بھروسہ کرکے اُنہیں 20 لاکھ روپے کی رقم دے دی اور کچھ دن بعد اُنہوں نے اپنی نئی آنے والی فلم کے لیے مجھ سے 15 لاکھ روپے اُدھار لیے۔

اداکارہ نے بتایا کہ اس طرح میں نے نبیل الرحمان لطفی کو 35 لاکھ روپے کی رقم دستاویزی ثبوت کے بغیر دے دی تھی کیونکہ مجھے اُن کی زبان پر بھروسہ تھا لیکن اُنہوں نے مجھے دھوکا دیا اور میرے 35 لاکھ روپے لیکر فرار ہوگئے۔

نوشین شاہ کا کہنا تھا کہ نبیل اور اُن کی اہلیہ کئی مشہور شخصیات سے تقریباً 6 کروڑ روپے کی بھاری رقم لیکر فرار ہیں، اُن دونوں کے موبائل فونز بند ہیں اور دونوں کے خلاف ایف آئی آر بھی درج ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ کسی کی زبان پر بھروسہ کرکے رقم نہ دیں اور اگر آپ نے کسی کو رقم دینی ہے تو مناسب دستاویزات کو یقینی بنائیں۔

Exit mobile version