Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اولاد ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے، اداکارہ سعدیہ امام

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف و سینئر اداکارہ سعدیہ امام نے کہا ہے کہ اولاد ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں سعدیہ امام نے اسکرین پر کم نظر آنے کی وجہ بتائی۔

انہوں نے کہا کہ اب اللّٰہ نے میری ذمہ داریاں بڑھا دی ہیں جب والدین حیات ہوتے ہیں تو زندگی آسان ہوتی ہے اور وہ لوگ بہت خوش نصیب ہوتے ہیں جن کے والدین حیات ہوتے ہیں اور وہ روز اُن کا مسکراتا ہوا چہرہ دیکھ کر ایک حج کا ثواب بھی حاصل کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں ان بدنصیب لوگوں میں سے ہوں جن کے سر پر والدین کا سایہ نہیں رہا یقیناً ان کی دعائیں آج بھی میرے ساتھ ہیں لیکن اب میں اپنی بیٹی میرب کو اکیلے چھوڑ کر گھر سے نہیں نکل سکتی۔

سعدیہ امام نے بتایا کہ میں نے کوشش بھی کی تھی درمیان میں ایک ڈرامہ دوبارہ کرنے کی لیکن میں کام نہیں کر پائی کیونکہ اگر انسان سمجھے تو اولاد ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ میں اپنی اولاد کی ذمہ داری کے لیے جوابدہ بھی ہوں بلکہ کل کو بڑے ہو کر میری بیٹی خود اس بارے میں مجھ سے سوال پوچھ سکتی ہے تو اس سے پہلے کہ میری بیٹی مجھ سے کوئی سوال کرے بہتر ہے کہ میں اسے خود وہ وقت دوں جس کی وہ حقدار ہے۔

Exit mobile version