معروف بھارتی اداکار ووین ڈیسینا نے قبولِ اسلام کا اعلان کردیا ہے۔
معروف بھارتی اداکار ووین ڈیسینا کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس اسلام قبول کر لیا تھا تاہم اعلان اب کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ ہر سال رمضان المبارک میں روزے رکھتے ہیں، یہ ماہ ان کے لیے بہت اہم ہے۔
ووین نے کہا کہ وہ 6 سال سے روزے رکھ رہے ہیں، ہر مسلم کے لیے رمضان کے روزے رکھنا فرض ہے۔ یہ اسلام کے پانچ بنیادی ستونوں میں سے ہے۔
بھارتی اداکار نے کہا کہ میرے دوست اور اہلِ خانہ یہ سوچ کر پریشان رہتے ہیں کہ میں رمضان میں دن بھر پانی اور کافی کے بغیر کیسے رہ لیتا ہوں جبکہ کافی کے بغیر میرا گزارا نہیں۔
ووین نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے میری بیوی اور گھر والے ہر سال رمضان کو میرے لیے فوڈ فیسٹیول بنادیتے ہیں۔ ہم رمضان میں مختلف اقسام کے کھانوں کا اہتمام کرتے ہیں۔
