بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ گوہر خان نے شوہر اور بیٹے کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔
حال ہی میں اداکارہ نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند تصاویر اور ویڈیو پوسٹ کیں جس میں گوہر خان نے مداحوں کو یہ خوشخبری دی کہ انہوں نے شوہر اور بیٹے کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کی ہے۔
ایک ویڈیو میں اداکارہ کو اپنے شوہر اور بچے کے ساتھ مسجد نبوی ﷺ میں افطار کی سعادت حاصل کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
مدینہ منورہ پہنچنے پر گوہر خان نے لکھا کہ یہ ایک ایسا سفر ہے جس کا خواب انہوں نے بطور والدین کرنے کا دیکھا تھا۔
یاد رہے کہ گوہر خان دوسری بار عمرہ کی سعادت حاصل کررہی ہیں، وہ گزشتہ سال بھی رمضان المبارک میں عمرے کی سعادت حاصل کرچکی ہیں۔
