پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ سنبل اقبال نے کہا ہے کہ ضروری نہیں محبت ایک بار ہو، یہ بار بار بھی ہو سکتی ہے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ سنبل اقبال نے بتایا کہ مجھے بچپن سے اداکاری کا شوق تھا، کالج میں ایک پروگرام ہوا جس کے بعد میں نے آڈیشن دیا اور میری سلیکشن ہو گئی، اس طرح میرا اداکاری کا سفر شروع ہوا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دھوکے تو انسان کو زندگی میں ملتے رہتے ہیں، کبھی ایسا ہوتا ہے کہ دھوکہ ملے تو انسان روتا ہے لیکن ایک وقت ایسا آتا ہے کہ ایسے کسی واقعہ پر ہنسی آتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مگر میرا ماننا ہے کہ انسان کو اللہ پر بھروسہ کرنا چاہیے، اللہ تعالیٰ انسان کے حق میں بہتر فیصلہ کرتا ہے۔
محبت سے متعلق سوال پر سنبل اقبال نے کہا کہ محبت دو طرفہ ہونی چاہیے، ضروری نہیں محبت ایک بار ہو، یہ بار بار بھی ہو سکتی ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر آپ اپنا رشتہ لمبے عرصے تک چلانا چاہتے ہیں تو ضروری ہے اپنے جیون ساتھی کیساتھ دوستوں والا رشتہ رکھیں، اس طرح زندگی میں خوشیاں اور مٹھاس برقرار رہے گی۔
